- الإعلانات -

رینجرز کی ٹارگٹد کارروائیاں ، 533 ملزم گرفتار

سندھ میں رینجرز کو 5 ستمبر 2013 کو اندرون سندھ میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے لئے خصوصی اختیارات دئیے گئے تھے ، اس دوران رینجرز نے اپنی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے

کراچی (دنیا نیوز) دو سال اور دس ماہ تک خصوصی اختیارات رکھنے والی سندھ رینجرز نے خصوصی طور پر اندرون سندھ اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔

رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں ،علیحدگی پسندوں اور جرائم پیشہ افراد سمیت 533 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

سندھ میں رینجرز کو 5 ستمبر 2013 کو اندرون سندھ میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے لئے خصوصی اختیارات دئیے گئے تھے ۔ اس دوران رینجرز نے اپنی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 533 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں 34 کالعدم تنظیم کے کارندے ، 16علیحدگی پسند تنظیموں کے دہشت گرد اور 4 ایم کیو ایم عسکری ونگ کے کارکن شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق 18 ڈاکو، 24 منشیات فروش اور 234 دیگر ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ۔ نیشل ایکشن پلان کے تحت فارن ایکٹ کی خلاف ورزی پر 127 غیرقانونی افغان باشندے بھی گرفتار کیے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق 478 ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جبکہ 55 ملزمان کو کسٹم ، ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے رینجرز کے دو افسران اور1 اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے