- الإعلانات -

آزادکشمیر انتخابات، غیرسرکاری، غیر حتمی نتائج آنا شروع

آزادکشمیر کے انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا، ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی، جبکہ غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج آنا شروع ہوگئے۔ ایل اے 36 ویلی ون کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے عبدالرحمن کو 2 ووٹ ملے ، گورنمنٹ مین پرائمری اسکول پولنگ اسٹیشن پر2 ووٹ ہی رجسٹرڈ تھے۔متحدہ قومی موومنٹ کے عبدالرحمن کو ووٹ دینے والے بہن بھائی تھے۔

 

روز ٹی وی نے  پہلا مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ حاصل کر لیا،ایل اے 14 وسطی باغ، پولنگ اسٹیشن 101 دکن سیداںسے مسلم لیگ ن مشتاق منہاس 155ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے قمر زمان 11ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور تحریک انصاف کے راجہ خورشید 6 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پرہیں۔ لاڑکانہ ایل اے 30جموں کی نشست پر پولنگ اسٹیشن پرصرف ایک ووٹ رجسٹر تھا وہ بھی کاسٹ نہ ہوا،اکلوتاووٹربھی نہ آیا،عملہ انتظارکرتارہ گیا،کشمیر الیکشن کیلئے لاڑکانہ الیکشن آفس میں پولنگ اسٹیشن قائم کیاگیاتھا،ایک ووٹرکیلئے عملہ اورسیکیورٹی کے 20ارکان تعینات تھے۔ جھنگ کے ایل اے 38 کشمیر ویلی 3، پولنگ اسٹیشن 9 پر کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا،مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر 25 ووٹ رجسٹرڈ ہیں،جن میں سے 14 مرد اور 11 خواتین ہیں۔

وادی نیلم،ایل اے 23 نیلم ون، پولنگ اسٹیشن یونین کونسل خواجہ سیری کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کےامیدوار شاہ غلام نے 138 ووٹ حاصل کیے ،پیپلز پارٹی کے میاں عندالوحید نے 01 ووٹ حاصل کیا۔

ایل اے 23 نیلم 1 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 136 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے غلام قادر 718 ووٹ لے کر آگے رہے،پی پی پی کے میاں عبدالوحید 54 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے 18 پونچھ 2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار بہادر145 ووٹ لے کر آگے، جبکہ پی پی پی کے غلام صادق 115 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 23 نیلم کے پولنگ اسٹیشن نمبر 135 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے غلام قادر 155 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پی پی پی کے میاں عبدالوحید 3 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے 18 پونچھ 2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار بہادر145 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی پی پی کے غلام صادق 115 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 9 کوٹلی 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 14 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی پی کے جاوید اقبال 212 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے فاروق سکندر 186 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

سندھنوتی ایل اے22 پولنگ اسٹیشن 93 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوارسردار طاہر فاروق 306 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کےفہیم اختر107ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے10 کوٹلی 3 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 39 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے راجا نصیر احمد 204 ووٹ لے کر آگے،جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری اخلاق 6 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔

باغ،ایل اے 14، پولنگ اسٹیشن نمبر101کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے راجہ مشتاق منہاس 155ووٹ لے کرکامیاب ہوئے،پیپلز پارٹی کے راجہ قمرالزمان 11ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔

ضلع حویلی، ایل اے16،پولنگ اسٹیشن نمبر138کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے خواجہ طارق 189ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے خواجہ عزیر 102ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ضلع حویلی، ایل اے 16پولنگ اسٹیشن1کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے چوہدری عزیر504ووٹ لے کر آگے ہیں، پیپلز پارٹی کے خواجہ طارق 4 ووٹ حاصل کرسکے۔

ایل اے 22سدھنوتی 2 کے 3 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی پی کے سردار فہیم اختر 446 ووٹ لے کر آگے ہیں،ن لیگ کے فاروق احمد طاہر 409 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 13 باغ 1 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے راجہ افتخارایوب 214 ووٹ لے کر آگے ہیں، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق 57 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر ہیں۔

ہٹیاں بالا، ایل اے28پولنگ اسٹیشن 1 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے راجہ فاروق حیدر125ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کےاسحاق طاہر107ووٹ لے کردوسرے نمبرپر ہیں