- الإعلانات -

چودھری نثار کی ڈی جی رینجرز سندھ سے فون پر مشاورت

اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی ڈی جی رینجرز سندھ سے فون پر مشاورت، سیاسی مقاصد کے تحت رینجرز کی ذمہ داریوں میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیر داخلہ کا اظہار تشویش۔ وزیر داخلہ چودھری نثار اور ڈی جی رینجرز سندھ کے درمیان فون پر مشاورت ہوئی۔ بات چیت میں سیاسی مقاصد کے تحت رینجرز کی ذمہ داریوں میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیر داخلہ نے تشویش کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے وی وی آئی پی سکیورٹی پر مامور رینجرز نفری کو بتدریج واپس بلانے کی ہدایت بھی کر دی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ رینجرز امن عامہ کے لئے کردار بھی ادا کر رہی ہے اور اسے قانونی اختیار بھی نہیں دیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کی عوام کے تحفظ کے لئے آئین اور قانون کے مطابق رینجرز کی موجودگی یقینی بنائے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کو کراچی اور سندھ میں مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائیگا، اب بھی یہ امید ہے کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے اس سلسلے میں رابطہ کروں گا اور انکے تحفظات دور کرنے کی کوشش کروں گا