- الإعلانات -

عمران خان آزادی کی تقریبات میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: پرویز رشید

اسلام آباد :  وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا عمران خان پہلے بھی مٹھائی کے شوق میں چھوارے کھا کر آ گئے تھے۔ کہتے ہیں اگست آزادی کا مہینہ ہے خان صاحب آزادی کی تقریبات میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ آج تک سمجھ نہیں آئی کہ عمران خان کی ترجیحات کیا ہیں۔ کل قوم یوم سیاہ منا رہی تھی اور خان صاحب نے کل تحریک کا اعلان کر کے یوم سیاہ کو تقسیم کر دیا۔ خان صاحب کو یوم سیاہ والے دن نہیں چننا چاہیے تھا۔ اگست کے مہینے میں عمران خان آزادی کی تقریبات میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ عمران اگست کے مہینے میں پہلے بھی مٹھائی کھانے کے شوق میں چھوارے کھا کر آ گئے تھے ۔ دسمبر، جنوری ، فروری کا بھی اعلان کیا جا سکتا تھا ۔ انہوں نے کہا حکومت نے کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں بہتر طریقے میں اجاگر کیا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی طور پر آواز بلند کر رہا ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن میں جو بھی نیتجہ نکلے گا تسلیم کریں گے۔ پرویز رشید نے مزید کہا کراچی میں امن کو قائم رکھنے کے لیے فیصلے متفقہ طور پر کیے گئے ۔ امن کو اختلاف کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیں کراچی میں امن کو قائم رکھنا ہے