- الإعلانات -

گوجرانوالہ:ن لیگی امیدوارشیرلےآیا

گوجرانوالہ کے ایل اے31 میں متوقع جیت کی خوشی منانے کے لیے ن لیگ کا امیدوارشیرلےآیا ،چوہدری اسماعیل کے مرکزی دفترمیں شیرکودیکھ کرکارکنوں نے نعرے لگائے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کی جیت کاجشن گوجرانوالہ میں شیرکی دھاڑسےشروع ہوگا۔ کراچی کے علاقے محمود آباد میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں سیاسی گرما گرمی نظر آئی جہاں انتخابی کیمپ میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی،دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ لاہورکے علاقے گلبرگ میں ہوم اکنامکس کالج میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر لوگوں نے اپنے امیدوار کی جیت کا جشن منایا، راولاکوٹ میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے امیدوار خالد اورنگزیب کی برتری پر ان کے حامیوں نے جشن منایا