- الإعلانات -

انڈرگریجویٹ طلبا کے لیے خوشخبری،احساس سسکالر شپ کیلئے درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کروائیں:معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر

اسلام آباد (حسنات بلوچ) معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا طلبا رواں تعلیمی سال کی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کرواسکیں گے، احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پورٹل نئی درخواستوں کیلئے 30 ستمبر کو کھولا جارہا ہے۔
احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، ڈاکٹرثانیہ نشتر اور ایگزیکٹوڈائریکٹرایچ ای سی نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اجلاس میں ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا طلبا رواں تعلیمی سال کی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کرواسکیں گے، احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پورٹل نئی درخواستوں کیلئے 30 ستمبر کو کھولا جارہا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام میں شفافیت،بروقت ادائیگیوں کیلئےآن لائن ڈیش بورڈبنایا جائے گا ، طلبا کو ادائیگیاں بروقت ہوں تاکہ ان کو تعلیم کیلئے قرضہ نہ لینا پڑے۔