- الإعلانات -

لاہور میں ہلکی بارش، ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار

لاہور:  لاہور میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس کا راج برقرار ہے۔ ملک کے اکثر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید حبس نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا۔ لاہور میں سہ پہر کو بادل امڈ آئے۔ ایئرپورٹ، برکی روڈ، بیدیاں روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں پھوار پڑی تاہم حبس کا زور نہ ٹوٹ سکا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔