- الإعلانات -

اچھی خبر: مسافر خوشی سے نہال!

کراچی: شہرقائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں کھوئی ہوئی رقم واپس ملنے پر مسافر خوشی سے نہال ہوگیا اور عملے کی فرض شناسی کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے عملے نے فرض شناسی کی ایک بار پھر مثال قائم کی۔ عملے نے مسافر کو 9ہزار200امریکی ڈالر کی رقم واپس کردی۔

مسافر پی آئی اےپرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا لیکن وہ جلد بازی میں اپنا قیمتی سامان سے بھرا بیگ جہاز میں ہی بھول گیا۔ مسافر نے پی آئی اے حکام کوبیگ بھول جانے سے متعلق آگاہی دی۔

بعد ازاں قومی ایئرلائن کے عملے نے مسافر کا بیگ اور قیمتی سامان تلاش کرکے لوٹا دیا۔ رقم ملنے پر مسافر نے عملے کی تعریف کی اور کہا پی آئی اے کے عملے اور انتظامیہ نے زبردست سروس دی۔ خیال رہے کہ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں۔