- الإعلانات -

باہر سے آنے والے پاکستانی اگر یہ کام نہیں کریں گے تو ان کو سزا دی جائے گی

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کیلیے نیکٹا میں خصوصی سیکورٹی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ نادرا نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیقی مہم پر وفاقی وزیر داخلہ کو بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 13 ہزار سے زائد اجنبیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔وفاقی زیر داخلہ چودھری نثار نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہدایت کی کہ نیکٹا وی وی آئی پی سیکورٹی ڈیسک کیلیے فوری فریم ورک تیار کرے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے غیر ملکی ساتھ لائی گئی رقم ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے، انہیں ایک فارم پر کرنا ہو گا، رقم ظاہر نہ کرنے پر سزا ہو گی۔نادرا نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیقی مہم پر بریفنگ میں بتایا کہ پہلے 20 روز میں 19 لاکھ خاندانوں کے سربراہان نے ایس ایم ایس کے ذریعے 77 لاکھ شناختی کارڈز کے کوائف تصدیق کی، 13 لاکھ شہریوں نے اپنا فیملی ٹری چیک کیاجبکہ 36 ہزار اعتراضات موصول ہوئے۔