- الإعلانات -

خورشید شاہ نے ای سی پی ارکان کے نام اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوا دیئے

اسلام آباد:  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا، خط کے ساتھ الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں کی فہرست بھی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکیریٹری قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط کے ساتھ فہرست بند لفافے میں بھجوائی ہے اور کہا ہے کہ یہ نام پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین پرویز رشید کو بھجوا دیئے جائیں۔ خورشید شاہ کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیل بھی بیان کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ چار ناموں پر اتفاق نہ ہونے کے باعث اب ہر صوبے سے تین تین نام لئے گئے ہیں، مجموعی طورپر بارہ نام بھجوائے جا رہے ہیں، یہ فہرست پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کو دی جائے۔