- الإعلانات -

وزیراعلیٰ سندھ اور کورکمانڈر کراچی اختلافات ختم کرنے پر متفق

وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی نے فوجی و سیاسی قیادت میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو مل کر دور کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکراچی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور کورکمانڈر کراچی رینجرز معاملے پر اختلافات ختم کرنے پر متفق ہوگئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی اور فوجی قیادت کا اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں، ملاقات کے آخری حصے میں صوبائی وزراء اور مشیر قانون بھی شریک ہوگئے تھے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال، مرادعلی شاہ اورمرتضیٰ وہاب ملاقات میں شریک ہوئے، صوبائی وزیرداخلہ نے رینجرز کے معاملے پر اپنا مؤقف پیش کیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے رینجرز کی اندرون سندھ کارروائیوں پر قانونی اعتراض کیا، جبکہ سینئر صوبائی وزیر مراد علی شاہ بھی وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت کرتے رہے