- الإعلانات -

اسلام آباد: مسافروں سے 1500 قیمتی موبائل برآمد

بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہو ئے اور دبئی سے آنے والے 4مسافروں سے 1500 سے زائد قیمتی موبائل برآمد کر لیے۔

 

کسٹمز ذرائع کے مطابق موبائل اسمگل کرنے والے دو نوجوانوں فیصل اور وقاص کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ عبداللہ اور عزیر الرحمٰن کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔

 

چاروں نوجوان دبئی سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے،ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے