- الإعلانات -

انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت اور رینجرز کو ستائیس جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیے

کراچی  انسداد دہشت گردی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے رینجرز اور سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

انیس قائم خانی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جب انیس قائم خانی پر مقدمہ درج ہوا اس وقت وہ ملک میں نہیں تھے ، انیس قائم خانی ایک پڑھے لکھے انسان ہیں ان کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں رہا، دہشت گردوں کا علاج کرانے کا الزام بے بنیاد ہے ، پولیس پندرہ سال پرانے مقدمات بھی سامنے لارہی ہے ۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی اور سندھ حکومت اور رینجرز کو ستائیس جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیے ۔

رینجرز کے وکیل کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت منظور کرنے کی مجازہے جب کہ ملزم کی درخواست ضمانت سننا اور فیصلہ دینا اے ٹی سی کا ہی اختیار ہے۔

دوسری طرف پیپلزپارٹی کے گرفتار رہنما عبدالقادرپٹیل کے وکیل نے جیل میں بی کلا س اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے ۔