- الإعلانات -

مودی سے تحائف کے تبادلے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے،سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ نریندرمودی کےساتھ ساڑھیوں اورآموں کےتبادلے کشمیریوں کے زخموں پرنمک پاشی ہیں،حکومتی رویے نے ثابت کردیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حکمرانوں کا نہیں پاکستانی عوام کا ہے۔

لاہورسے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکمران دلفریب بیانات سے لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں،حریت قیادت کو یقین ہےپاکستانی عوام حکمرانوں کی پالیسیوں میں شامل نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہناتھاکہ قومی دولت لوٹنے والے احتساب سے بچ نہیں سکتے ،عوام چوروں کےساتھ حساب چکانےکیلئے تیار ہیں ۔ وزیراعظم خودکو اورخاندان کو احتساب کیلئے پیش کر کے مثال قائم کریں۔