- الإعلانات -

اسٹاک ایکسچینج کیساتھ رجسٹرڈ لسٹڈ کمپنیوں پر نگرانی فیس عائد

سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیس یکم جولائ2016سے وصول کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیس ایس ای سی پی کی جانب سے پی ایس ایکس وصول کرے گا جس کی شرح لسٹنگ فیس کا دس فیصد ہے۔ یہ فیس پی ایس ایکس کو ادا کی جانے والی لسٹنگ فیس کے علاوہ ہے۔

ایس ای سی پی متواتر لسٹڈ کمپنیوں کے امور کی نگرانی کرتا ہے اور اس کام کے لئے اضافی کوششیں اور انسانی وسائل درکار ہوتے ہیں۔ انضباطی ادارے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے دوسرے حلقوں میں بھی ایسی ہی فیس وصول کر رہے ہیں۔