- الإعلانات -

تحریکِ انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

جسٹس پارٹی کے چیئرمین منصف اعوان نےپاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے،جس میں تحریکِ انصاف کی رجسٹریشن اور انتخابی نشان منسوخ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔جسٹس پارٹی کے چیئرمین منصف اعوان کی طرف سےالیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہےکہ تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان کا یہ بیان کہ’پاکستان میں ماشل لاء لگا تو عوام مٹھائیاں بانٹیں گے‘الیکشن کمیشن کے رجسٹریشن رولز کی خلاف ورزی ہے۔

لہٰذااستدعاہےکہ تحریک انصاف کی بطورجماعت رجسٹریشن اور انتخابی نشان منسوخ کیا جائےاور آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔