- الإعلانات -

پی ڈی ایم کے تحت فیصل آباد میں جلسہ، مریم نواز کا خطاب

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت جلسوں کی نئی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے۔ پہلا پڑاؤ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہے جہاں آج جلسہ کیا جارہا ہے جس سے اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز خطاب کررہی ہیں۔

جلسے سے پی ڈی ایم رہنما مولانا فضل الرحمان اور دیگر خطاب کریں گے، اپوزيشن لیڈر شہباز شریف جلسے میں شرکت نہیں کررہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز قافلے کے ساتھ فیصل آباد پہنچیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر, پرویز رشید اور مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں۔