- الإعلانات -

الیکشن کمیشن پنجاب کیلئے عمران کی تجویز پر طارق کھوسہ کا ردعمل

پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب کے لئے جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کے نام کی منظوری دی تھی جس پر عمران خان نے اعتراض کیا اور کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے تحریک انصاف کے تجویز کردہ نام طارق کھوسہ کے نام پر مشاورت نہیں کی ہے۔سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ نے اپنا نام تجویز کرنے پر حیرت کا اظہارکیا،ان کا کہناتھاکہ عمران خان نے اس معاملے پر ان سے کوئی بات نہیں کی ، اس منصب کے لئے عمر کی آئینی حد 65 سال ہے اور ان کی عمر اس سے زائد ہوچکی ہے ۔