- الإعلانات -

سیوریج کے آلودہ پانی سے سبزیوں کی کاشت کا انکشاف

ملک بھر میں شہروں کے قریبی علاقوں میں سیوریج کے آلودہ پانی سے سبزیوں کی کاشت کاانکشاف ہوا ہے۔

سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے لگی ہے۔

آبپاشی کے لیے استعمال کیے جانے والے پانی میں مضر صحت اجزاء کی موجودگی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

خطرے کی بجتی گھنٹیوں کے باوجود انتظامیہ اور حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔