- الإعلانات -

‘ بشریٰ بی بی پاکستان کی بیٹی ہیں، مریم چند صحافیوں کیساتھ ملکر شر پھیلا رہی ہیں

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہےکہ مریم صفدر  چند صحافیوں کےساتھ مل کر شر  پھیلا رہی ہیں ۔

ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ خاتون اول پر بغیر سوچے سمجھے حملےکیے جاتے ہیں، بشریٰ بی بی سب سے پہلے پاکستان کی بیٹی پھرکسی کی ماں اور بیوی ہیں،کلثوم نواز  نے بھی سیاست میں حصہ لیا ، پی ٹی آئی نے ان کی ذات پر ایک جملہ نہیں کہا

شہبازگل کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی کو مٹھائی دے کر یا گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر نہیں عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنے ہیں، عمران خان اچھے لگتے ہیں یا برے لگتے ہیں آپ اس  پر سیاست کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بارش اور آندھی میں کنٹینرپر کھڑےہوکر تقریریں کیا کرتے تھے،وہ محنت کرکے وزیراعظم بنےہیں۔

معاون خصوصی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان ٹارگٹڈ سبسڈی لا رہے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں پوری دنیا میں 113 فیصد اضافہ ہوا ، پاکستان میں 17 فیصد بڑھا، چین میں  بھی  مہنگائی کا 36 سالہ ریکار ڈ ٹوٹا ہے۔