- الإعلانات -

کراچی:شہید اہلکاروں کاپوسٹ مارٹم ،ابتدائی رپورٹ تیار

دونوں جوانوں کو مجموعی طور 7گولیاں لگیں،گولیاں بائیں جانب سے لگیں اور دائیں جانب سے پار ہوگئیں،شہید عبدالرزاق کو 4 جبکہ شہید خادم حسین کو3گولیاں لگیں۔

ادھردو تھانوں میں حدود کے تنازع کے باعث کراچی کے علاقے صدر میں اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تک درج نہ ہوسکا۔جس مقام پرفائرنگ کا آغازہوا وہ بریگیڈ تھانے کی حدود ہے، فائرنگ کے بعد گاڑی چلتی ہوئی چند گز بعد ہی صدر تھانے کی حدود میں داخل ہوگئی تھی۔

ایس پی صدر سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کامقدمہ سی ٹی ڈی تھانےمیں درج کیاجائے گا۔ ضابطے کی کارروائی صدر تھانے نے مکمل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے مقام سےکوئی خول نہیں ملا، نائن ایم ایم پستول کےدوسکے ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علاقے کی جیو فینسنگ کرانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔