- الإعلانات -

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کر دی

اسلام آباد نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں دو روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ، کمی جون کے ماہ کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

اس کمی سے صارفین کو 30 ارب روپے کی بچت ہوگی ، جون کے ماہ میں پن بجلی سے 37 فیصد جبکہ فرنس آئل سے 27 فیصد بجلی پیدا کی گی جو گزشتہ ماہ سے پانچ فیصد کم ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق جون کے ماہ کے لیے بجلی کی ریفرنسز قیمت 6 روپے 82 پیسے فی یونٹ تھی ، جون میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 4 روپے فی یونٹ رہی