- الإعلانات -

کراچی : فوجی جوانوں پر فائرنگ نائن ایم ایم رونی گن سے کی گئی

کراچی : کراچی کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں نائن ایم ایم رونی گن کا استعمال کیا گیا ، جماعت الحرار کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے صدر پارکنگ پلازہ پر پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت ، فوجی جوانوں کے قتل میں نائن ایم ایم رونی گن استعمال کی گئی۔

رونی گن کے خول نہیں ملتے اور اگر خول مل جائیں تو تفتیش میں پیش رفت ہوتی ہے اور فرانزک کے ذریعے تفصیلات آ جاتی ہے ، ذرائع کے مطابق رونی گن سے اس سے پہلے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب جیو فینسنگ کے ذریعے چار نمبر بھی ٹریس کیے گئے جو اس سے قبل بھی استعمال ہو چکے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق فوجی جوانوں پر حملے کے وقت موقعے پر 6افراد موجود تھے۔

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس وقت پارکنگ پلازہ کے پاس پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا اس وقت وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمراز ورکنگ میں نہیں تھے۔

تحقیقاتی اداروں نے پاركنگ پلازہ كے كنٹرول روم سے 2 آپریٹرز كو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ، تحقیقاتی اداروں نے نیو پریڈی سٹریٹ كوری ڈور تھری میں نصب ایك سی سی ٹی وی كیمرے كی 18سیكنڈ كی فوٹیج حاصل کی ہے۔

دوسری جانب پولیس، رینجرز اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے خفیہ اطلاعات پر مختلف علاقوں میں كارروائیاں كرتے ہوئے متعدد افراد كو حراست میں لے كر ان سے پوچھ گچھ شروع كر دی ہے۔