- الإعلانات -

سندھ بھر میں مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابی شیڈول کا اعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ بھر میں مئیر اور ڈپٹی مئیر کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن 29 اگست کو جاری کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ میں مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ کامیاب امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 5 اور 6 جولائی تک جمع کرا سکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن  کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 سے 10 جولائی تک کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی پر اٹھنے والے اعتراضات کا فیصلہ 13 اگست کو سنایا جائے گا جبکہ امیدواروں کے لئے انتخابات سے دستبردار ہونے کی آخری تاریخ 15 اگست دی گئی ہے۔