- الإعلانات -

لاہور:جعلی صحافی ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور:پولیس نے ہوٹلوں اوردکانداروں کو بلیک میل کرنے والی جعلی فوڈ انسپکٹر کوتین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزموں سے کئی اداروں کے جعلی پریس کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

جوہر ٹاؤن پولیس کی حراست میں موجود خاتون نجمہ ضمیرنےاعتراف جرم کرلیا۔ یہ خاتون فوڈانسپکٹربن کر جعلی صحافیوں کے ساتھ ایک  ہوٹل پر چھاپہ مارنے گئی اوردھر لی گئی۔

پولیس نے ملزمہ سے  مختلف اداروں کے کئی جعلی پریس کارڈ بھی برآمد کئے ہیں۔ملزمہ اس بات پر بضد رہی کہ وہ صحافی ہی ہے۔

پولیس  کے مطابق  جعلی صحافیوں کا یہ ٹولہ دکانداروں کی شکایت پر گرفتارکیا گیا جولوگوں کو  بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے میں ملوث ہے۔

پولیس نے خاتون سمیت چار ملزمان کے خلاف جعل سازی اور فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔