- الإعلانات -

پاناما لیکس پر بہت لچک دکھادی، اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ پاناما پیپرز کی گھنٹی حکومت کے گلے میں بندھی ہوئی ہے۔ معاملے سے جتنا راہ فرار اختیار کیا جائے گا،گھنٹی اتنا ہی ٹن ٹن کرتی رہے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جن کا نام پاناما لیکس میں آیا ہے ، ان کا احتساب ہونا چاہئے۔حقیقت میں نواز شریف اور اہلخانہ فرار کی راہ اختیار کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے حکومت کو بہت لچک دکھائی ہے۔پیپلز پارٹی اس ماہ احتجاج سے متعلق لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ہوسکتا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج بعد میں ایک ہی دھارہ بن جائے۔