- الإعلانات -

رینجرزکے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے معاملے پر چیف سیکریٹری ، سیکریٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور مشیر قانون سے مشاورت کی ۔

مشاورتی اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سید مراد علی شا ہ نے رینجرز کےقیام میں ایک سال اور خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی منظوری دے دی ۔ یہ سفارشات وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجی جائیں گی جہاں سے حتمی نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی ہے رینجرز اسی جذبے سے سندھ میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرے گی،رینجرز کے خصوصی اختیارات صرف کراچی کے لئے مانگے گئے ہیں جبکہ دیگر شہروں میں خصوصی اختیارات پرخاموشی ہے۔