- الإعلانات -

رابعہ ہلاکت معاملہ ، فون پر بات کرنے والا شخص پولیس کےسامنے پیش

وہ شخص آج پولیس کے سامنے پیش ہوگيا ، عامر خٹک نامی شخص سرکاری ملازم ہے اور اس کا موقف ہے کہ رابعہ نے اسے ہوٹل میں بلایا مگر اس نے ملنے سے انکار کردیا ۔

لاہورمیں مال روڈ پر واقع فائیواسٹارہوٹل،جمعہ 29جولائی کوایک لڑکی ہوٹل میں داخل ہوتی ہے،صرف9منٹ بعدلڑکی واش روم میں جاتی ہے،گولی چلنے کی آواز پر ہوٹل کا عملہ وہاں پہنچتاہےتوواش روم کا دروازہ اندرسےبند ملتاہے،دروازہ کھول کردیکھتےہیں تو خون میں لت پت پڑی لڑکی ملتی ہے،اسپتال کےراستےہی میں وہ دم توڑ دیتی ہے،اس کی شناخت رابعہ نصیر کےنام سے ہوتی ہے۔