- الإعلانات -

حکومت پاکستان اور عوام نے بغاوت کیخلاف بھرپورساتھ دیا ،ترک وزیر خارجہ

سرتاج عزیز نے کہاکہ افغانستان میں امن سےمتعلق ترکی اورپاکستان کے خیالات یکساں ہیں ۔پاکستان اور ترکی کے تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں،دونوں ممالک میں آزادتجارتی معاہدےسےتجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔
مشیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اورترکی کےتعلقات مزیدبہتراورمستحکم ہوں گے ،ترک عوام نے جمہوریت کے خلاف بغاوت کو ناکام بنایا،پاکستان اور ترکی دہشتگردوں کا مل کر مقابلہ کریں گے۔پاکستان اور ترکی نےدنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دی،دونوں ملکوں کودوستانہ تعلقات کواسٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرناہوگا۔