- الإعلانات -

کراچی میں سائبیرین ہواؤں کے باعث موسم سرد ہوگیا

سائبیریا سے آنے والی یخ بستہ ہوائیں کراچی میں بھی داخل ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ موسم رات میں بھی سرد رہےگا، مغربی ہواؤں کا سسٹم فی الحال پاکستان پر اثر انداز نہیں ہو رہا۔

محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں اضافےکی پیشں گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کےشمالی علاقوں میں 4 سے 6 دسمبر کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔