- الإعلانات -

پنٹاگون نے پاکستان کی 30 کروڑڈالرکی دفاعی امدادروک دی

پنٹاگون نے پاکستان کی 30 کروڑڈالرکی دفاعی امدادروک دی ۔امداد امریکی کانگریس کووزیردفاع کی سفارش نہ ملنےپرروک گئی ہے۔

امریکی حکام کہتے ہیں امداد امریکی وزیر دفاع کی جانب سے کانگریس کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے کی رپورٹ پر روکی گئی ۔

واضح رہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کےتحت پاکستان کو30 کروڑڈالردیےجانےتھے۔امریکی وزیر دفاع نے یہ رپورٹ نہیں دی کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب کارروائی کررہاہے۔ جس کے بعد دفاعی امداد روک دی گئی۔