- الإعلانات -

وزیر اعلیٰ سندھ نے بھرتیوں سے جلد پابندی اٹھانے کا اشارہ دے دیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبےمیں بھرتیوں سے جلد پابندی اٹھانے کا اشارہ دے دیا۔ کہتے ہیں ٹیچرز، ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کوبھرتی کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نےایک اہم اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بحالی اور مرمتی فنڈ کو بڑھادیا ہے، اب عمارتیں اور سڑکیں خستہ حالت میں نظر نہیں آنی چاہئیں۔انہوں نے 60 سرکاری گاڑیاں فوری طور پر تلاش کرنے کی بھی ہدایت کی۔