- الإعلانات -

پاکستانی ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں کریش لینڈنگ

پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر نے ازبکستان جاتے ہوئے افغانستان میں کریش لینڈنگ کی ہے۔ افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عملے کے 6ارکان کو طالبان نے تحویل میں لے لیا کر ہیلی کاپٹر کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے علاقے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والا ہیلی کاپٹر پنجاب حکومت کا تھا جوپنجاب حکومت کے استعمال کے لیے خریدا گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر خرابی کے باعث اوورہالنگ کے لیے ازبکستان لے جایا جا رہا تھا، جس کے عملے کے 6ارکان میں دو ریٹائرڈ افسران سمیت 5پاکستانی اورایک روسی باشندہ تھا جن سے متعلق افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ افغان طالبان کی تحویل میں ہیں۔

اس بات کی تحقیقات کی جاری ہیں کہ آیا ہیلی کاپٹر میں تیکنیکی خرابی پیدا ہوئی یا اسے نشانہ بنایا گیا۔