- الإعلانات -

وزیراعظم کی بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزراء خواجہ آصف ، شاہد خاقان اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے وہ خود سائٹ کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے پاکستان میں ہمیشہ کے لیے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ۔بجلی کی دستیابی سے ملک میں صنعت اور معیشت ترقی کرے گی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو وزارت پانی و بجلی حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال گزشتہ10 سالہ تاریخ کا مستحکم سال رہا سب سے زیادہ بجلی پیدا ہوئی۔مارچ 2018 تک 8724 میگاواٹ پیداوار کے منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے۔