- الإعلانات -

افغانستان : پاکستانی ہیلی کاپٹر کو کابل پہنچا دیا گیا

افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کرنےوالےہیلی کاپٹرکوکابل پہنچا دیاگیاہے تاہم عملے کی بازیابی سے متعلق کوئی پیش رفت نا ہوسکی۔

افغان آرمی کی طرف سےہنگامی لینڈنگ کرنےوالے ہیلی کاپٹر کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں ہیلی کاپٹر کو ٹریلر پر رکھا دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی جاری پیغام میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ہیلی کاپٹر کو کابل پہنچا دیاگیاہے جسے آج کسی وقت طورخم کےراستےپاکستان کے حوالے کردیاجائےگا۔

ہیلی کاپٹر میں آگ لگنےیا لگائے جانے سے متعلق متضاد اطلاعات آ رہی ہیں لیکن تصاویر کے بعد اب یہ بات واضح ہے کہ اس میں نا آگ لگی نا ہی لگائی گئی۔ افغان آرمی کی طرف سے جاری بیان میں عملے کے افراد کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا۔
ذرائع کے مطابق افغان حکومت ہویا افغان طالبان ان سے بات چیت کیلئے رابطہ کار ضرور ہوتے ہیں، اس معاملے میں رابطے کا کام کون لوگ انجام دے رہے ہیں اس بارے میں ہیلی کاپٹر اور عملے کے افراد کے پاکستان آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکےگا۔

وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام رابطے استعمال کیے جارہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کیا اور ہیلی کاپٹراورعملے کی بحفاظت واپسی پر تعاون مانگ لیا۔