- الإعلانات -

یرغمال عملے میں آرمی چیف کا کوئی رشتہ دار نہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں یرغمال ہونے والے عملے کے ارکان میں آرمی چیف کا کوئی رشتہ دار موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے لوگر میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران یرغمال ہونے والوں میں آرمی چیف کا کوئی رشتہ دار موجود نہیں ہے ۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یرغمال عملے کے ارکان میں آرمی چیف کا کوئی رشتہ دار نہیں ہے،اس سے متعلق آنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں