- الإعلانات -

ایم کیوایم کا گرفتار کارکن جناح اسپتال میں دوران علاج چل بسا

کراچی: جناح اسپتال میں زیر علاج متحدہ کاکارکن دل کادورہ پڑنے سے چل بسا متوفی شوگر کا مریض تھاجسے سینٹرل جیل سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی ڈائر یکٹر،ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ 22 جولائی 2016کو سینٹرل جیل کاعملہ شوگرکے مرض میں مبتلا قیدی محمد وحید کو جناح اسپتال لایا تھا جسے آئی سی یو میں طبی امداد دی جارہی تھی تاہم اتوارکی دوپہروہ دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔