- الإعلانات -

وقاص شاہ قتل کیس: عدالت نے مجرم آصف کو سزائے موت سنا دی –

مجرم آصف علی نے 11 مارچ 2015ء کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران وقاص شاہ کو قتل کیا تھا۔

کراچی:  کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وقاص شاہ کے قتل کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ مجرم آصف علی کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ مجرم آصف علی نے 11 مارچ 2015ء کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران وقاص شاہ کو قتل کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ رینجرز نے اسے شہداد پور سے گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ نے الزام عائد کیا تھا کہ وقاص شاہ کی ہلاکت رینجرز کی فائرنگ میں ہوئی تھی۔  –