- الإعلانات -

پنجاب میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات، شیڈول جاری –

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

لاہور:الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ضلع کونسل، میونسپل اور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مخصوص نشستوں پر انتخاب یکم ستمبر کو ہوگا۔ میونسپل کمیٹیوں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات 2 ستمبر کو ہونگے۔ یونین کونسلز میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات 3 ستمر کو ہونگے۔ الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن 8 ستمبر کو جاری کریگا۔ منتخب ممبران 10 ستمبر کو عہدوں کو حلف اٹھائیں گے۔