- الإعلانات -

قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور –

اسپیکر ایا ز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ایوان میں قرارداد پیش کی ، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پورا ایوان کوئٹہ واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہے

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔اسپیکر ایا ز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ایوان میں قرارداد پیش کی ۔ ایوان نے مذمتی قرار داد کی متفقہ طور پر منظوری دی ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پورا ایوان کوئٹہ واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہے ۔ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہیں اور پورا ایوان بلوچستان کے عوام ،وکلا اور میڈیا کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے ۔

قرارداد سے قبل صورتحال پر بحث کرتے ہوئے پی پی کے رکن نوید قمر نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزیراعظم کو ایوان میں ہونا چاہئے تھا ۔ ایوان کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جانا چاہئے ۔