- الإعلانات -

عمران خان سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کا غم بانٹنے پہنچ گئے –

عمران خان بھی سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کا غم بانٹنے پہنچ گئے۔ کہتے ہیں قوم اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ متحد ہو کر دہشتگردوں کو نیست و نابود کر دیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔ –

کوئٹہ:  کپتان نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے متحدہ ہو کر امن کے دشمنوں کو شکست دیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان پر بھی پوری طرح عمل کرنا ہو گا۔ عمران خان کا کہنا تھا پائیدار امن کے لیے پولیس کے نظام کو طاقتور اور مضبوط بنانا ہو گا۔ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے وزیراعظم کو قانون کے دائرے میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاناما لیکس کی تحقیقات سے بھی جمہوریت مستحکم ہو گی۔ کپتان کوئٹہ گئے لیکن دھماکے میں بھائی سے محرومہونے والے کھلاڑی کے گھر نہ پہنچ سکے جس پر فیضان افسردہ ہو گیا اور آنسو بھی بہاتا رہا۔ فیضان کا بڑا بھائی اپنی شادی کی سالگرہ کے روز دہشت گردی کا نشانہ بنا تھا۔ –