- الإعلانات -

بنوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

بنوں: شہر اور گرد و نواح میں ہونے والی طوفانی بارش اور زالہ باری کے باعث پیش آنے والے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بنوں اور گرد و نواح میں علی الصبح ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں اور بوسیدہ دیواروں کے گرنے، درخت اکھڑنے اور سائن بورڈز گرنے سے نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے جب کہ مختلف واقعات میں اب تک 3 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں جب کہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی بند ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہورہی ہیں اور ماہرین اس کی وجہ موسمیاتی تغیرات کو قرار دے رہے ہیں۔