- الإعلانات -

دریائے سندھ میں اٹک خیرآباد میں نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں اٹک خیر آباداور دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیاہے۔

فلڈ وارننگ سیل پشاورکے مطابق دریائے سندھ میں اٹک خیرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 95ہزار7سو20 کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔ جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10ہزار20 کیوسک ہے۔

دونوں مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ صوبے کے دیگر تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔