- الإعلانات -

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والا اعلیٰ سطح کا اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اورصوبوں کے درمیان انٹیلی جنس میکنزم مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کی منظوری دی گئی جبکہ وفاق صوبوں کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گا۔

اجلاس میں 20نکاتی پلان کے تمام نکات پر یکساں عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت سیکورٹی سے متعلق اہم اجلاس میںآرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیرداخلہ چودھری نثار اوروزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت اہم سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق صوبوں کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گا جبکہ قوانین سے خامی ہر سطح پر دور کی جائے گی ۔