- الإعلانات -

وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہدا کے ورثا کیلیے فی کس ایک کروڑ امداد کا اعلان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے لیے فی خاندان ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے ورثا کے لیے فی خاندان ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وکلا کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 3 بڑے واقعات ہوئے جس کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی، دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے اور اب بلوچستان میں ہم رہیں گے یا پھر دہشت گرد رہیں گے۔

ثنااللہ زہری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ادھوری نہیں چھوڑیں گے اور کوئٹہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ضرور ہوگی۔