- الإعلانات -

کراچی : منگھوپیر خیرآباد میں رینجرز کا آپریشن ،4 دہشت گردہلاک

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ۔ کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 11 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیاگیا ،جس کے دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد یوم آزادی پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ان کے قبضےسے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

رینجرز نے بھیم پورا میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،رینجرزذ رائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔