- الإعلانات -

خواتین کو چھریاں مارنے والے ایک ملزم کا خاکہ تیار

راولپنڈی : راولپنڈی پولیس نے چھرا گروپ کے ایک ملزم کا خاکہ تیار کرلیا۔

راولپنڈی میں سرگرم چھرا گروپ کا پتہ لگانے کیلئے پولیس کی تگ و دو جاری ہے، گزشتہ دنوں پیش آنیوالے واقعے میں زخمی ہونیوالی نرس ارم کی مدد سے پولیس نے ایک ملزم کا خاکہ تیار کرلیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں خواتین کیخلاف سرگرم چھرا گروپ اب تک کئی لڑکیوں کو چھریاں مار کر زخمی کرچکا ہے جبکہ ایک نرس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق بھی ہوچکی ہے۔

پولیس نے تحقیقات شروع کرکے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے تاہم اب تک اصل ملزمان قانون کی گرفت سے بچے ہوئے ہیں۔