- الإعلانات -

نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد: مانیٹرنگ ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کےمکمل خاتمے کیلئے نتیجہ خیز،بروقت ایکشن یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اورمؤثر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، دہشت گردی کےمکمل خاتمے کیلئے نتیجہ خیز،بروقت ایکشن یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں غیر ملکی عناصر کی سرکوبی کیلئے موجودہ کوششیں فوری طور پر تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں کونیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں ممکنہ رکاوٹوں اورتعاون کےامورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ وزیرداخلہ اور عسکری حکام کی جانب سےنیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد پربریفنگ بھی دی گئی۔