- الإعلانات -

ایجنسیوں کی کارکردگی بہتر بنانا وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے: خورشید شاہ –

کوئٹہ : قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے وزارت داخلہ کی کوئی کارکردگی نہیں ہے ، نواز شریف نے آستین میں سانپ پالے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ بار میں سول ہسپتال سانحہ میں شہید ہونے والے وکلاء کے ساتھیوں کے اظہار یکجہتی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن اور رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ اور سند ھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی نااہلیوں کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کو کئی مرتبہ آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی ۔

انہوں نے کہا کہ سند ھ حکومت سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کرئے گی ۔ اس موقع پر اعزاز احسن نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان سے بہتری نہیں آئی ہے ۔ ایجنسیاں ناکام ہو چکی ہیں ان کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی انہوں نے ڈان کے آفس کا بھی دورہ کیا اور شہید کیمرہ مین محمود خان کی فاتحہ خوانی کی اور ان کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔