- الإعلانات -

قومی اسمبلی اجلاس سے وزراء پھر غیرحاضر سپیکر ایاز صادق برہم

قومی اسمبلی اجلاس سے وزراء ہمیشہ کی طرح آج بھی غائب ہوئے تو سپیکر قومی اسمبلی کا میٹر گھوم گیا، ڈی جی وزارت خارجہ اور وزارت تعلیم کے افسر کو ایوان سے نکال دیا، حکم دیا کہ ایوان میں سیکریٹری سے کم رتبے کا کوئی افسر نظر نہ آئے۔

اسلام آباد:  قومی اسمبلی اجلاس سے وزراء پھر غیرحاضر رہے۔ سپیکر ایاز صادق کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ وزارت خارجہ اور تعلیم کے افسران کو گیلری سےنکال دیا اور حکم دیا کہ ایوان میں سیکریٹری سے کم رینک کا کوئی آفسر نظر نہ آئے۔

سپیکر نے ڈی جی وزارت خارجہ کو کہا کہ جائیں اور سیکریٹری خارجہ اور سپیشل سیکریٹری کو بلا کر لائیں، سیکریٹری تعلیم کو بھی بلایا جائے اور سیشن کے اختتام تک ایوان میں بیٹھیں۔ سپیکر نے سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری تجارت کو چیمبر میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں وزارتوں کے سیکریٹریز کی عدم حاضری پر کارروائی ہو گی۔